سیالکوٹ:وکلاء کوساتھی ممبر بار کونسل کی رہائی کیلئے احتجاج کرنا منہگا پڑ گیا

سیالکوٹ:وکلاء کوساتھی ممبر بار کونسل کی رہائی کیلئے احتجاج کرنا منہگا پڑ گیا
کیپشن: سیالکوٹ:وکلاء کوساتھی ممبر بار کونسل کی رہائی کیلئے احتجاج کرنا منہگا پڑ گیا

ایک نیوز :سیالکوٹ میں وکلاء کو ساتھی ممبر بار کی رہائی کیلئے احتجاج کرنا منہگا پڑ گیا۔ صدر و سیکرٹری بار سمیت 50وکلاء پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

تفصیلات کےمطابق ممبر بار کونسل ابرارولانہ کو پانچ روز قبل پولیس نے گھر سے گرفتارکیا تھا،پولیس نے 3ایم پی او کے تحت ابرار ولانہ کو جوڈیشل کیا تھا، گزشتہ روز وکلاء نے ساتھی وکیل کی گرفتاری کے خلاف کچہری میں شدید احتجاج کیا تھا ۔

وکلاء نے کچری چوک کو بلاک   کرکے ڈی۔سی۔کمپلیکس کی تالابندی کی تھی ۔16ایم پی او کے تحت انتظامیہ نے صدر و سیکرٹری بار سمیت 50وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس ترجمان نے کہا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں اور نا ہی کسی  کو قانون ہاتھ میں لینےکی اجازت دی جائے گی ۔