ججر کو خطوط کس نے بھیجے؟ سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی

ججر کو خطوط کس نے بھیجے ؟ سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی
کیپشن: ججر کو خطوط کس نے بھیجے ؟ سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی

ایک نیوز : اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط ملنے کے حوالے سے تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چار کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سی ٹی ڈی کو مل گئی،  ملنے والی ویڈیوز کا معائنہ کیا جارہا ہے،  ملزمان کی شناخت کیلئے ویڈیوز نادرا کو بھجوائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ ججز کو دھمکی آمیز خطوط ملنے کا سلسلہ جاری ہے ،آج بھی سپریم کورٹ کے مزید 5 ججز کو خط موصول ہوگئے جس کے بعد مجموعی تعداد 10 ہوگئی ہے جبکہ سی ٹی ڈی کی تحقیقات میں اہم پیشرفت بھی ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے مزید ملنے والے خطوط کو وفاقی پولیس کے کاؤنٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس عائشہ ملک، جسٹس عرفان سعادت خان، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس منیب اختر کو آج مشکوک خط موصول ہوئے۔

ذرائع کے مطابق تمام خطوط کو اکٹھا کر دیا گیا ہے، سپریم کورٹ کے ججز ملنے والے خطوط پر بھی آرسینک پاؤڈر پایا گیا ہے، اب تک سپریم کورٹ کے 10 ججز کو خطوط مل چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے تمام خط ایک ہی تاریخ کو آئے تھے، کچھ ججز کو اب ملے ہیں۔ دوسری جانب محکمہ ڈاک کے پوسٹ ماسٹر جنرل نے اپنے تمام اسٹاف کو بھی ایڈوائزری جاری کردی ہے کہ ہائی پروفائل شخصیات کے نام پر آنیوالے تمام خطوط کی اسکروٹنی کی جائے۔