عدالت کا زین قریشی کو پاسپورٹ جاری کرنے کاحکم

عدالت کا زین قریشی کو پاسپورٹ جاری کرنے کاحکم
کیپشن: Court order to issue passport to Zain Qureshi

ایک نیوز:اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی جی امیگریشن کو ممبر قومی اسمبلی زین قریشی کی بیرون ملک جانے کیلئے پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے زین قریشی کی پاسپورٹ جاری اور نام سٹاپ لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔
زین قریشی کےوکیل سیدعلی بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔

 زین قریشی کے وکیل سید علی بخاری نے عدالت کو بتایا کہ موکل نے بیرون ملک جانا ہے لیکن کہتے ہیں پاسپورٹ ایکسپائرڈ ہوگیا ہے۔ہماری استدعا ہے کہ ڈی جی امیگریشن کو ہدایات دی جائیں کہ نیا پاسپورٹ جاری کیا جائے، پاسپورٹ ہو گا تو بیرون ملک جا سکیں گے۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے یہ اپیل بھی کی کہ زین قریشی کا نام نو فلائی لسٹ اور ای سی ایل سے نکالنے کی ہدایت کی جائے۔
عدالت نے ڈی جی امیگریشن کو ممبر قومی اسمبلی زین قریشی کی بیرون ملک جانے کیلئے پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت اور ای سی ایل سے نام نکالنے سے متعلق درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی۔