مریم نواز سے ڈیف ٹیم کی ملاقات،اشاروں کی زبان میں گفتگو

مریم نواز سے ڈیف ٹیم کی ملاقات،اشاروں کی زبان میں گفتگو
کیپشن: Deaf team meeting with Maryam Nawaz, conversation in sign language

ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجا  ب مریم نواز سے ورلڈ کپ جیتنے والی ڈیف ٹیم کی ملاقات،اشاروں کی زبان میں گفتگو بھی کی۔
19سال سے ناقابل شکست رہنے والی ڈیف کرکٹ ٹیم کی وزیراعلیٰ آفس میں شاندار پذیرائی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈیف ورلڈ کپ جیتنے والی کرکٹ ٹیم کو وزیراعلیٰ آفس مدعو کر لیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی دعوت پر آنے والی ڈیف کرکٹ ٹیم کا پرتپاک استقبال،وزیراعلیٰ مریم نواز اپنی نشست چھوڑ کر کھلاڑیوں کے درمیان بیٹھ گئیں۔
 وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈیف کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو سراہا اور اشاروں کی زبان میں گفتگو کی۔ ڈیف کرکٹرز نے اشاروں کی زبان میں قائد محمد نواز شریف، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے نام بیان کئے ۔

وزیراعلی مریم نواز نے کھلاڑیوں کو 38لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہر ڈیف کرکٹرکے لئے انعام کی رقم 2لاکھ سے بڑھا کر 5لاکھ روپے کر دی
وزیراعلیٰ مریم نواز کاڈیف کرکٹرز کی فرمائش پر فوری طور پر کرکٹ گراؤنڈ مختص کرنے کا حکم، ڈیف کھلاڑیوں کو پنجاب کے سرکاری محکموں میں جاب کے لئے اقدامات کی ہدایت کرد ی۔
کھلاڑیوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو شیر کا سنہری مجسمے کا ماڈل پیش کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز اورشرکاء نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے تالیاں بجائیں۔
ڈیف کرکٹ ٹیم نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو دبئی ورلڈ کپ ٹرافی پیش کی۔ کھلاڑیوں کی خواہش پر گروپ فوٹو اور الگ الگ تصاویر بھی بنوائیں ۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کاکہنا ہے کہ کھلاڑیوں سے زیادہ مجھے 19سال سے ناقابل شکست ڈیف کرکٹ ٹیم سے ملنے کااشتیاق تھا۔ڈیف کرکٹرز نے قدرتی جسمانی کمی کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے آڑے نہیں آنے دیا۔ڈیف کرکٹرز نے بڑا کام کیا جس کی کوئی قیمت یا معاوضہ نہیں ہو سکتا،اسی طرح آگے بڑھتے رہیں۔مجھے خوشی ہے کہ ڈیف کرکٹرز حکومت کے اچھے کاموں کو نہ صرف دیکھتے ہیں بلکہ سراہتے ہیں۔یہ سب میرے شیر ہیں،میرے بچے ہیں اور میں ان کی دل کی گہرائیوں سے قدر کرتی ہوں۔دعا کریں کہ ہم 5سال میں عوام کی فلاح وبہبود کے سارے کام کر جائیں۔