صدر آصف زرداری سے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ملاقات

صدر آصف علی زرداری سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ملاقات
کیپشن: Meeting of Chairman Joint Chiefs of Staff Committee General Sahir Shamshad Mirza with President Asif Ali Zardari

ایک نیوز:صدرمملکت آصف علی زرداری سےچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشادمرزانےملاقات کی۔ 
جنرل ساحر شمشاد مرزا کی صدرِ مملکت کو صدر ِپاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے صدر مملکت کو ملکی سیکیورٹی صورتحال،مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں بارے بتایا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی  کاکہناتھاکہ مسلح افواج اندرونی و بیرونی سیکیورٹی چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
صدر مملکت نے قومی سرحدوں کے دفاع ، ملکی سماجی و اقتصادی ترقی میں مسلح افواج کے کردار کو سراہاپورا اعتماد ہے کہ سیکیورٹی فورسز اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی چیلنجز پر کامیابی سے قابو پالیں گی، صدر مملکت ملاقات میں دہشت گردی کی لعنت کو قوم کے تعاون سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔