سری دیوی کے قتل کا الزام، بونی کپور5برس بعدبول پڑے

سری دیوی کے قتل کا الزام، بونی کپور5برس بعدبول پڑے
کیپشن: Sridevi's murder accusation, Boney Kapoor speaks after 5 years

ایک نیوز:بالی ووڈکےمشہورومعروف پروڈیوسربونی کپوراپنی بیوی بھارتی فلم انڈسٹری کی دیوی سری دیوی کوقتل کرنےکےالزام کے5برس بعدبول پڑے۔
انڈین میڈیاسےحالیہ انٹرویو میں بونی کپورکاکہناتھاکہ اداکارہ کی موت طبی نہیں حادثاتی تھی اورمجھےدبئی پولیس سےقتل کےالزام میں کلین چٹ لینےکیلئےمختلف اقسام کےٹیسٹوں سےگزرناپڑاتھا۔
بونی کپورنےبتایاکہ اس کیس میں دبئی پولیس پربھارتی میڈیاکابہت زیادہ دباؤتھالیکن انہیں جلداندازہ ہوگیاتھاکہ میری طرف سے کوئی غلط کام نہیں کیا گیا ہے۔
بونی کپور کے مطابق سری دیوی نے سخت ترین ڈائٹ کی وجہ سے اپنی صحت خراب کردی تھی اور وہ اکثر فاقے کیا کرتی تھیں تاکہ اسمارٹ نظر آئیں۔
واضح رہے کہ2018 میں سری دیوی دبئی کے ایک ہوٹل میں باتھ ٹب میں ڈوب کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی تھیں۔