ہاکی لیجنڈعبدالرشید جونئیر انتقال کر گئے

ہاکی لیجنڈعبدالرشید جونئیر انتقال کر گئے
(ایک نیوز نیوز) ہاکی لیجنڈ و سابق کپتان اولمپیئن عبدالرشید جونیئر انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ بنوں میں ادا کی جائے گی.

عبدالرشید جونئیر اناسی سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ اولمپیئن عبدالرشید جونیئر اپنے دور کے بہترین سینٹر فاروڈ رہے ہیں۔ انہوں نے انیس سو ارسٹھ اولمپک میں گولڈ، انیس سو بہتر اولمپک میں سلور میڈل اپنے نام کیا۔ انہوں نے انیس سو اکہتر کے ہاکی ورلڈ کپ میں بھی فاتح پاکستان ٹیم کی نمائندگی کی۔اولمپیئن عبدالرشید جونیئر کے انتقال پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ نے انکے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے۔