خیبرپختونخواکےمختلف اضلاع میں بارش کی پیشگوئی

خیبرپختونخواکےمختلف اضلاع میں بارش کی پیشگوئی
کیپشن: Forecast of rain in different districts of Khyber Pakhtunkhwa

ایک نیوز:محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخواکےمختلف اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق صوبہ کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے،چترال ،بالا ئی و زیریں دیر،سوات ،شانگلہ،،بونیر، ملاکنڈ، کو ہستان اوربٹگرام میں بارش کا امکان ہے ،تورغر، مانسہرہ،ایبٹ آباد، ہری پور، باجوڑ، مہمند، صوابی، مردان، نوشہرہ اور پشاور میں بھی بادل برسنےکاامکان ہے،خیبر، کرم ،اورکزئی کوہاٹ،کرک، بنوں، لکی مروت ، ٹانک اورڈی آئی خان میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق شمالی و جنوبی وزیرستان میں بھی بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،گزشتہ24 گھنٹے کے دوران تمام اضلاع میں موسم خشک رہا ،گزشتہ روز لنڈی کوتل میں ہلکی بارش ہوئی۔