سعودی عرب میں ہم جنس پرستوں اور ٹرانس جینڈرز کو داخلے کی اجازت

سعودی عرب میں ہم جنس پرستوں اور ٹرانس جینڈرز کو داخلے کی اجازت
کیپشن: سعودی عرب میں ہم جنس پرستوں اور ٹرانس جینڈرز کو داخلے کی اجازت

ایک نیوز :سعودی عرب کی حکومت نے اپنے سیاحتی قوانین و ضوابط میں تبدیلی کرتے ہوئے متنازع جنسی رجحانات رکھنے والے افراد (ایل جی بی ٹی) یعنی ہم جنس پرستوں، ٹرانس جینڈرز اور بائی سیکسوئل کو ملک میں داخلے کی اجازت دے دی۔
امریکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی سیاحت سے متعلق سرکاری ویب سائٹ پر چند اپڈیٹس کی گئیں ہیں، جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ملک میں ہم جنس پرستوں، ٹرانس جینڈرز اور بائی سیکسوئل کو ملک میں داخلے کی اجازت دے دی گئی۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اس سے قبل سیاحت سے متعلق سرکاری ویب سائٹ پر اس طرح کی کوئی اپڈیٹ نہیں تھی۔
نشریاتی ادارے کے مطابق مارچ 2023 تک م جنس پرستوں، ٹرانس جینڈرز اور بائی سیکسوئل کے داخلے کی اپڈیٹس ویب سائٹ پر نہیں تھیں۔
اسی سیکشن میں ایک سوال کے جواب میں بتایا گیا ہےکہ سعودی عرب میں غیر شادی شدہ جوڑوں کو بھی داخل ہونے کی اجازت ہے اور یہ کہ وہ کسی بھی ہوٹل میں ایک ساتھ بھی رہ سکتے ہیں۔