بلوچستان میں انٹر نیٹ سروس بند کرنیکا اعلان

بلوچستان میں انٹر نیٹ سروس بند کرنیکا اعلان
کیپشن: Elections: Balochistan decides to 'restrict' internet service in 'sensitive polling booths'

ویب ڈیسک :بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے  صوبے کے حساس پولنگ بوتھ والے علاقوں میں انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر بندکرنیکا اعلان کردیا۔

تفصیلات کےمطابق جان اچکزئی نے کہا ہے کہ صوبے کے حساس پولنگ بوتھ والے علاقوں میں انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر بند رہے گی۔ جان اچکزئی کے مطابق یہ قدم اس لیے اٹھایا جارہا ہے کہ عام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے کہ دہشت گرد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو کمیونیکیشن مقاصد کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ خدشے کے پیش نظر تربت، مچ اور چمن میں الیکشن تک انٹرنیٹ کی رسائی بند رہے گی۔خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مختلف جماعتوں کے امیدواروں اور دفاتر کو حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔