پوجا بھٹ کی پونم پانڈے پر تنقید

پوجا بھٹ کی پونم پانڈے پر تنقید
کیپشن: پوجا بھٹ کی پونم پانڈے پر تنقید

ویب ڈیسک:بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ نے پونم پانڈے کی جانب سے پھلائی موت کی جھوٹی خبر  کو توہین آمیز قرار دے دیا۔ 
  پونم پانڈے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے یہ خبر جاری کی گئی تھی کہ پونم سروائیکل کینسر میں مبتلا ہونے کے بعد چل بسیں۔ تاہم ایک روز بعد ہی پونم نے خود سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان میں اس کی تردید کی اور کہا کہ وہ زندہ ہیں اور یہ سب انہوں نے سروائیکل کینسر کی آگاہی مہم کےلیے کیا۔ 
  پوجا بھٹ نے بھی انکی تعزیت کےلیے کی گئی ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کرتے ہوئے پونم کے اس عمل کو توہین آمیز قرار دیا۔