عام انتخابات 2024: فافن نے رپورٹ جاری کردی

Free and Fair Election Network
کیپشن: عام انتخابات 2024: فافن نے رپورٹ جاری کردی

ایک نیوز: فافن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے رجسٹرزد ووٹرز کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔

فافن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق  این اے 67حافظ آباد میں سب سے زیادہ 8لاکھ 10 ہزار 723رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 244 میں سب سے کم ووٹ ایک لاکھ55ہزار 824 ہیں ،خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کا سب سے بڑا حلقہ این اے 18 ہری پور ہے، این اے 18ہری پور میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7 لاکھ 24 ہزار915 ہے, خیبر پختونخوا میں این اے 12 کوہستان میں سب سے کم ووٹرز ایک لاکھ 96 ہزار 125 ہیں۔

فافن کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں این اے 209سانگھڑ ووٹرز کے اعتبار سےسب سے بڑا حلقہ ہے ،این اے 209سانگھڑ میں 6 لاکھ 7 ہزار638 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں ، سندھ میں این اے 244 سب سے کم ووٹرز ایک لاکھ55ہزار 824ووٹرز ہیں ،بلوچستان میں این اے 255 میں سب سے زیادہ 5 لاکھ 32ہزار 537ووٹرز ہیں، بلوچستان میں این اے 264کوئٹہ میں سب سے کم رجسڑڈ ووٹرز ایک لاکھ 96 ہزار 752 ہیں ،پنجاب میں سب سے کم رجسٹرڈ ووٹرز این اے 124لاہور میں 3 لاکھ 10 ہزار 116 ہیں ،اسلام آباد کے تین حلقوں میں این اے 47سب سے بڑا حلقہ ہے ،این اے 47 میں 4 لاکھ 33ہزار 202ووٹرز ہیں این اے 48اسلام آباد میں ووٹرز کے اعتبار سے چھوٹا حلقہ ہے، این اے 48اسلام آباد میں میں 2 لاکھ 92 ہزار 380ووٹرز ہیں۔