ایف آئی اےکومونس الہٰی کی اشتہاری کارروائی کی نگرانی کی ہدایت

ایف آئی اےکومونس الہٰی کی اشتہاری کارروائی کی نگرانی کی ہدایت
کیپشن: ایف آئی اےکومونس الہٰی کی اشتہاری کارروائی کی نگرانی کی ہدایت

ایک نیوز: سپیشل سینٹرل عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو مونس الہٰی کی اشتہاری کی کارروائی کی نگرانی کرنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی اور مونس الہٰی سمیت دیگرکیخلاف منی لانڈرنگ مقدمہ میں عدالت کے تحریری حکمنامے کے مطابق وزیر خارجہ کی ملزم کے نوٹسز کی تعمیل سے متعلق رپورٹ سے عدالت مطمئن نہیں۔

تحریری حکم کے مطابق مونس الہٰی کے اشتہاری کے نوٹسز کی تعمیل کی رپورٹ ابھی تک جمع نہیں ہوئی، اس طرح اشتہاری کی کارروائی کے قانون کی خلاف وزری ہو رہی ہے، ڈائر یکٹر ایف آئی اےسختی سے قانونی طریقہ کار پرعملدرآمد کروائیں۔

حکمنامے میں کہا گیا کہ تفتیشی کے مطابق زارا الہٰی سمیت دیگر ملزمان کا نامکمل چالان جمع کروانے کیلئے تیار ہیں۔

سپیشل سینٹرل عدالت تنویر احمد شیخ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔