سچن ٹنڈولکر ورلڈکپ 2023 کے گلوبل ایمبیسڈر مقرر

سچن ٹنڈولکر ورلڈکپ 2023 کے گلوبل ایمبیسڈر مقرر
کیپشن: سچن ٹنڈولکر ورلڈکپ 2023 کے گلوبل ایمبیسڈر مقرر

ایک نیوز :بھارت کے سابق لیجنڈری بیٹر سچن ٹنڈولکر کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا گلوبل ایمبیسڈر مقرر کر دیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے سچن ٹنڈولکر کی تقرری کا اعلان منگل کو کیا۔آئی سی سی کے مطابق سچن ٹنڈولکر ورلڈ کپ 2023 کے آغاز کا اعلان کریں گے، وہ افتتاحی میچ سے قبل ورلڈ کپ ٹرافی لے کر میدان میں آئیں گے۔
واضح رہے کہ سچن ٹنڈولکر نے ورلڈ کپ کے 6 ایڈیشنز میں بھارت کی نمائندگی کی۔آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا، بھارت میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔