کرایوں کی ادائیگی نہ کرنے پر ٹوئٹر پر مقدمہ دائر

 کرایوں کی ادائیگی نہ کرنے پر ٹوئٹر پر مقدمہ دائر

ایک نیوز: ٹوئٹر پر لندن، ڈبلن، سڈنی اور سنگاپور میں دفاتر کے کرایوں کی ادائیگی نہ کرنے پر مقدمہ دائر کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سڈنی میں قائم انفراسٹرکچر کمپنی ”فیسیلیٹیٹ “ ایک ملین آسٹریلین ڈالرز سے زیادہ کے اجتماعی کرائے حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کے بعد سے واجب الادا رقم ہے۔ دستاویزات کے مطابق کمپنی نے لندن اور ڈبلن میں سینسر کی تنصیب اور سنگاپور میں ایک آفس فٹ آؤٹ کی سہولت فراہم کی جبکہ آسٹریلیا میں قائم ٹوئٹر کے سڈنی دفتر کو ختم کرنے اور اس کے سامان کو عارضی طور پر ذخیرہ کرنے کی سہولت فراہم کی۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ٹوئٹر پر بالترتیب 203,115 پاؤنڈ، 546,596 سنگاپورین ڈالر اور 61,318 آسٹریلین ڈالر واجب الادا ہیں،یہ مقدمہ جون کے آخر میں شمالی کیلیفورنیا کی امریکی ضلعی عدالت میں دائر کیا گیا۔

 ایلون مسک کے ٹوئٹر  خریدنے کے بعد، سوشل میڈیا کمپنی نے انوائس پر تنازعہ تو نہیں کیا لیکن ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔کمپنی اب ہرجانے اور اخراجات کی ادائیگی چاہتی ہے۔ ٹوئٹر نے ابھی تک اپنے دفاع میں کوئی بیان یا اقدام نہیں کیا ہے۔فرم کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کےبعدسوشل میڈیا کمپنی نے انوائس پر تنازعہ نہیں کیا لیکن ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔

فیسیلیٹیٹ کمپنی نے عدالتی فائلنگ میں نوٹ کیا کہ فرم مسک کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ٹوئٹر پر مقدمہ کرنے والی واحد کمپنی نہیں ہے۔فرم نے کہا کہ مسک کے اعتدال پسند فیصلوں اور انتہائی دائیں بازو اور نیو نازی اکاؤنٹس پر پابندی عائد کرنے سے مشتہرین علیحدہ ہوگئے اور کمپنی کے لیے مالی بحران پیدا ہوگیا۔

ٹوئٹر نے اپنے کچھ دفاتر کے کرائے کی ادائیگی بند کردی ہے اور کئی ایسے سہولت کاروں کو بھی ادائیگی کرنا بند کر دی ہے جن کی خدمات وہ اب بھی استعمال کر رہا ہے۔ ٹوئٹر نے بہت سے معاہدے بھی منسوخ کیےہیں اور ان لوگوں کو ادائیگی بند کر دی جن کی اس پر واجب الادا رقم ہے۔ ٹوئٹر کو پہلے ہی دنیا بھر میں دفاتر کے کرایہ جات ادا کرنے میں مبینہ ناکامی پر قانونی چارہ جوئی کا سامنا ہے۔