دنیا میں ایلین کی موجودگی پر ایلون مسک کی رائے 

دنیا میں ایلین کی موجودگی پر ایلون مسک کی رائے 
کیپشن: دنیا میں ایلین کی موجودگی پر ایلون مسک کی رائے 

ویب ڈیسک:ایلون مسک کا کہنا ہے کہ کانات میں ہم اکیلے ہی ہیں کسی خلائی یا ایلین کی موجودگی کے شواہد  نہیں ملے۔
ا سپیس ایکس کے ایک ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ ایلینز کی موجودگی کے ٹھوس شواہد اب تک دیکھنے میں نہیں آئے۔ 'میں نے ایسے کوئی شواہد نہیں دیکھے جن سے معلوم ہوتا ہو کہ ایلینز زمین پر موجود ہیں۔انہوں نے انسانوں کو زمین سے باہر دیگر مقامات پر بسانے کے منصوبوں پر بھی بات کی۔
انہوں نے کہا کہ وہ 20 برسوں میں مریخ پر ایک شہر تعمیر کریں گے اور اسٹار شپ اس حوالے سے اہم کردار ادا کرے گا۔
خیال رہے کہ اسٹار شپ کو دنیا کا سب سے طاقتور راکٹ قرار دیا جاتا ہے جو 2 حصوں پر مشتمل ہے۔