ایک سال میں 2500کروڑکمائی،شاہ رخ نے اعزاز نام کرلیا

ایک سال میں 2500کروڑکمائی،شاہ رخ نے اعزاز نام کرلیا
کیپشن: ایک سال میں 2500کروڑکمائی،شاہ رخ نے اعزاز نام کرلیا

ویب ڈیسک:ایک سال میں 2500کروڑ کمائی کرکے بھارتی اداکار شاہ رخ نے بڑااعزازنام کرلیا۔
بالی ورڈ کنگ خان کیلئے2023کامیاب ترین سال رہاہے۔ ایک کے بعد ایک تین بلاک بسٹرز فلمیں کیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ خان نے جنوری میں فلم ' پٹھان سے ناصرف لوگوں کے دل جیتے بلکہ اچھا بزنس بھی کیا اس کے بعد فلم ' جوان  بھی ان کے مداحوں کو کافی پسند آئی۔
شاہ رخ خان کے سال 2023 کا اختتام ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی فلم 'ڈنکی سے ہوا جس نے بڑے پردے پر خوب دھمال مچایا اور ان تینوں فلموں نے مل کر ایک سال میں 2 ہزار 500 کروڑ کا بزنس کیا۔