شاہ رخ خان نےجاویدشیخ کی کونسی فرمائش پوری کی؟

شاہ رخ خان نےجاویدشیخ کی کونسی فرمائش پوری کی؟
کیپشن: What request of Javed Sheikh did Shah Rukh Khan fulfill?

ویب ڈیسک:پاکستان شوبزانڈسٹری کےسینئراداکارجاویدشیخ نےکہاہےکہ بالی ووڈکی فلم ’اوم شانتی اوم‘ کے سیٹ پر تھا،تب شاہ رخ خان سےایک فرمائش کی تھی جوکنگ خان نےفوری طورپرپوری کردی تھی۔
ایک انٹرویو کےدوران اداکارجاویدشیخ نےانکشاف کیاکہ میں بالی ووڈفلم’اوم شانتی اوم‘کی شوٹنگ پرتھالیکن وہاں پردوچیزوں پرپابندی تھی ۔ ایک تصویر لینا اور دوسرا سیٹ پر سگریٹ نوشی کرنا۔ جب مجھے سگریٹ پینی ہوتی تھی تو میں سیٹ سے باہر جا کر پیتا تھا اور شاہ رخ خان کیلئے سیٹ پر ہی ٹیبل لگائی جاتی تھی اور سگریٹ کیلئے ایش ٹرے رکھ دی جاتی تھی۔
جاوید شیخ نے بتایا کہ جب ہم نے فلم کی شوٹنگ شروع کی تو شاہ رخ خان نے مجھے گلے لگا کر کہا کہ آپ کو سیٹ پر کچھ بھی چاہیے ہو تو مجھے بتائیں، تو میں نے شاہ رخ خان سے کہا کہ مجھے بھی آپ کی طرح سیٹ پر ہی سگریٹ پینی ہے کیونکہ مجھے باہر جا کر اسموکنگ کرنی پڑتی ہے، جس پر شاہ رخ خان نے فوری ٹیبل منگوائی اور ایش ٹرے رکھ دی۔
واضح رہے فلم ’اوم شانتی اوم‘ 2007 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں شاہ رخ خان کے ساتھ اداکارہ دپیکا پڈوکون جلوہ گر ہوئی تھیں۔