فارن فنڈنگ کیس میں وفاقی حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے گی، خواجہ سعد رفیق

Khawaja Saad On PRess Meet Foreign Funding
کیپشن: Khawaja Saad On PRess Meet Foreign Funding
سورس: APP

ایک نیوز نیوز:اسلام آباد ، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں وفاقی حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے گی ،  توقع ہےجس طرح عدالت رات کوکھلتی رہی اسی طرح  نذیرچوہان کوبھی انصاف ملےگا۔


اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کو جب موقع ملاانہوں نےآئین توڑا، صدرمملکت اورسابق سپیکرنےآئین توڑا،عمران خان نے آئین شکنی کی، عمران خان معیشت کو وینٹی لیٹر پر چھوڑ گئے، جب حکومت گرانے کیلئے نکلیں گے تو کیا آپ  کو روکانہیں جائےگا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ  نذیر چوہان کو کسی دہشتگرد کی طرح گرفتارکیاگیا،عمران خان ہر چیز کا الزام  مخالفین پر لگاتے ہیں ،عمران خان کا پہلا کام سی پیک رول بیک کرنا تھا ، وہ انہوں نے کیا ، ایم ایل ون  ہم جہاں تک چھوڑ کر گئے تھے انہوں نے اس سے بھی پیچھے دھکیل دیا،     عمران خان کو بیرون ممالک سےشہری پیسےکیوں دےرہےتھے؟، عمران خان روز کہتے ہیں کہ پاکستان سری لنکا بن جائے گا،  اللہ نہ کرے پاکستان کبھی سری لنکا بنے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بڑے بڑے چالاک دیکھے مگر ایسا ہوشیار چالاک نہیں دیکھا، ہم نے جیلیں کاٹیں ، جھوٹے مقدما ت کا سامنا کیا، عمران خان نے ہرسال جھوٹا سرٹیفکیٹ دیا۔