ارجنٹائن، پلاسٹک سرجری غلط ہونے پر اداکارہ انتقال کر گئیں

ارجنٹائن، پلاسٹک سرجری غلط ہونے پر اداکارہ انتقال کر گئیں
کیپشن: Argentina, actress dies after plastic surgery gone wrong

ایک نیوز:ارجنٹائن کی اداکارہ و ماڈل سلوینا لونا پلاسٹک سرجری سے پچیدگیوں کے باعث گردے فیل ہو جانے کے سبب انتقال کر گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کی ماڈل اور اداکارہ سلوینا لونا 43 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں، نوجوان اداکارہ 2011ء میں ہونے والی غلط پلاسٹک سرجری کی پیچیدگیوں سے لڑ رہی تھیں۔لوینا لونا اسپتال میں داخل تھیں اور ماضی میں کروائی جانے والی ایک پلاسٹک سرجری کے غلط ہو جانے کے سبب  گردوں کی بیماری میں مبتلا تھیں۔

سلوینا لونا کے وکیل نے اداکارہ کی موت کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کی جانب سے امید نہ ہونے کا بیان دینے کے بعد اداکارہ کے خاندان کے افراد نے اسے لائف سپورٹ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب اداکارہ کے خاندان اور دوستوں کی جانب سے لونا کی موت کے اِن افسوس ناک لمحات پر کہنا ہے کہ ہم نے ہمیشہ لونا سے محبت کی ہے، ہم ہمیشہ لونا سے محبت کریں گے، وہ ہماری زندگی کی آخری سانسوں تک ہمارے ساتھ رہے گی۔

واضح  رہے کہ اداکارہ لونا نے 2011 میں ایک پلاسٹک سرجری کروائی تھی، اس دوران اُن کے جسم میں کچھ زہریلے مادوں کا استعمال کیا گیا تھا جس کے بعد سے وہ صحت سے متعلق متعدد پیچیدگیوں کا سامنا کر رہی تھیں۔

لونا طویل عرصے سے علیل تھیں اور اِنہیں اپنی زندگی برقرار رکھنے کے لیے ہفتے میں تین ڈائیلاسز سیشنز سے گزرنا پڑتا تھا۔