بھارتی اداکارہ پریاحرکت قلب بندہونےسےچل بسیں

بھارتی اداکارہ پریاحرکت قلب بندہونےسےچل بسیں
کیپشن: Indian actress Priyaharkat passed away due to cardiac arrest

ایک نیوز:جنوبی بھارت سےتعلق رکھنےوالی اداکارہ پریاحرکت قلب بندہونےسےچل بسیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر پریا ایک پرائیویٹ ہسپتال میں ہی  موجود تھیں جب انہیں دل کا دورہ پڑا۔جوکہ جان لیواثابت ہوا۔
وہ آٹھ ماہ کی حاملہ تھیں اور بتایا جارہا ہے کہ ان کے بچے کو بچالیا گیا ہے جو اس وقت انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج ہیں۔ 
ان کی موت کی خبر اداکار کشور ستیا نےویڈیواینڈشیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں دی تھی۔ اداکار نے تحریر کیا تھا کہ ٹیلی ویژن سیکٹر میں سے ایک اور بری خبر آئی ہے، ڈاکٹر پریا دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں۔