48گھنٹوں میں مزیدبارشوں ،پہاڑوں پربرفباری کا الرٹ جاری 

48گھنٹوں میں مزیدبارشوں ،پہاڑوں پربرفباری کا الرٹ جاری 
کیپشن: 48گھنٹوں میں مزیدبارشوں ،پہاڑوں پربرفباری کا الرٹ جاری 

ایک نیوز:نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے 48گھنٹوں کے دوران مزیدبارشوں اور شمالی علاقہ جات میں پہاڑوں پربرف باری  کا الرٹ جاری کردیا۔

ترجمان نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ملک کے زیادہ تر علاقوں میں  شدید بارشوں، بعض مقامات پر آندھی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

ملک کے شمالی علاقوں سمیت خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، بالائی اور وسطی پنجاب میں  شدید بارش کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

شدید بارشوں سے بلوچستان کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور پنجاب کے بالائی علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے۔

    پنجاب کے جنوبی علاقوں میں بھی کچھ علاقوں میں بارش کا امکان، نظام سندھ کے شمال مغربی علاقوں میں بارش کے امکانات کو بڑھا سکتا ہے۔

ترجمان کے مطابق    مسافروں اور سیاحوں سے گزارش ہے کہ وہ سیلابی اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں میں جانے سے پرہیز کریں۔