شادی سے قبل دولہا دلہن کا انوکھافوٹوشوٹ ،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

شادی سے قبل دولہا دلہن کا انوکھافوٹوشوٹ ،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل
کیپشن: Unique photo shoot of bride and groom before marriage, video social media viral

ایک نیوز:شادی سے قبل فوٹوشوٹ کا رواج اب بہت نمایاں ہے اور اس حوالے سے نت نئی تصاویر دیکھنے کو ملتی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق کبھی دولہا دلن خوبصورت مقامات پر فوٹوشوٹ کرواتے ہیں، کبھی ساحل سمندر پربھارت میں ایسے ہی ایک فوٹوشوٹ میں دولہا دلہن نے ایک موذی جانور کے ساتھ تصاویر بنواکر سب کو حیران کر دیا۔
ٹوئٹر صارف وویک نے اس انوکھے شادی کے فوٹوشوٹ کی تصاویر شیئر کیں۔
یہ تصاویر ایک کہانی کی صورت میں بنوائی گئی ہیں، کہ خاتون اپنے گھر کے آنگن میں ہے اور اسے سانپ نظر آتا ہے۔
وہ سپیرے کو فون کرکے بلاتی ہے،سپیرا آکر سانپ پکڑتا ہے لیکن بعد ازاں خاتون اورسپیرا ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔
آخری تصویر میں دولہا دلہن ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے جا رہے ہیں اور ان کے عقب میں سانپ بیٹھا ہوا ہے۔