حجاج کرام کی واپسی شروع،3شہروں میں پہلی پروازپہنچ گئی

 حجاج کرام کی واپسی شروع،3شہروں میں پہلی پروازپہنچ گئی
کیپشن: پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی آج سے شروع ہوگی

ایک نیوز :پی آئی اے نے حاجیوں کی واپسی کیلئے فضائی آپریشن شروع کردیا۔ اسلام آباد،کراچی اور لاہور میں حاجیوں کولے کر پروازیں پہنچ گئیں۔

جدہ سے پہلی پرواز پی کے 762 مقرر ٹائم سے 20 منٹ پہلے اسلام آباد پہنچی ایئرپورٹ حکام نے حاجیوں کا استقبال کیا پہلی حج پرواز کے ذریعے200 سے زائد حاجی پاکستان پہنچے۔

پی آئی اے کی پرواز سے 361 حجاج کرام کو کراچی پہنچایا گیا کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے عازمین حج کا استقبال کیا۔گورنر سندھ نے حجاج کرام کو حج کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی ۔اج کرام کو ہار پہنائے اور مبارکباد پیش کی۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی پہلی پرواز 760کے ذریعے 329 حجاج لاہور پہنچ گئے۔ پی آئی اے کے سٹیشن منیجرعلی عباس شاہ ، حج منیجرمیاں سہیل محمود نے حجاج کرام کا استقبال کیا ۔حجاج کرام کو پی آئی اے کی جانب سے پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ حجاج کرام نے جدہ حج ٹرمینل پر پی آئی اے کے عملہ اور قومی ائر لائن کی خدمات کو سراہا۔ قومی ائر لائن کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کی۔

 پی آئی اے کی بعد از حج آپریشن کے پہلے روز اسلام آباد، کراچی اور لاہور کے لئے پہلی پروازوں کے ذریعے 900 سے زائد حجاج وطن واپس پہنچے ۔ پی آئی اے 268 پروازوں کے ذریعے سے 61،467 حجاج کو وطن واپس پہنچائے گا ۔بعد از حج پروازوں کے ذریعے سے تقریبا 41 ہزار سرکاری حجاج، 19 ہزار پرائیوٹ حجاج اور 600 خدام مدینہ منورہ اور جدہ سے وطن واپس لاۓ جائیں گے ۔ پی آئی اے کی بعد از حج پروازیں کراچی، اسلام آباد، لاہور ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ اور پشاور براہ راست پہنچیں گے۔ پی آئی اے از حج آپریشن کےپہلے روز تمام پروازیں جدہ سے اسلام آباد ، لاہور، کراچی اور پشاور پہنچ رہی ہیں ۔ پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے پوری کوشش کی جارہی ہے کہ بعد از حج پروازوں کی بروقت روانگی کا تناسب 90 فیصد سے زائد رکھا جائے گا۔

پی آئی اے نے جدہ حج ٹرمینل پر حجاج کرام کی وطن واپس روانگی کے لئے خصوصی انتظامات کئے ہیں پی آئی اے کی خصوصی حج ٹیمیں جدہ و مدینہ ائر پورٹس پر حجاج کی رہنمائی کے لئے موجود ہیں۔ پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 2 اگست تک جاری رہے گا۔