مہوش حیات کااپنی فلم پروڈکشن کمپنی لانچ کرنےکااعلان

مہوش حیات کااپنی فلم پروڈکشن کمپنی لانچ کرنےکااعلان
کیپشن: Mehwish Hayat's announcement to launch his own film production company

ایک نیوز: پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنی بین الاقوامی فلم کمپنی لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق عالمی شہرت یافتہ اداکارہ مہوش حیات نجی ٹی وی کہ انٹرٹینمنٹ کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی نئی فلم سمیت شوبز سے جُڑے دیگر موضوعات پر گفتگو کی۔
مہوش نے میزبان سے گفتگو کے دوران اعلان کیا کہ وہ یو کے میں اپنی نئی فلم کمپنی ’پنک لاما فلمز‘ کھول رہی ہیں جو کہ پاکستان سمیت بین الاقوامی پراجیکٹس پر کام کرے گی۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ پنک لاما فلمز کے ذریعے ایسی فلمیں اور ویب سیریز بنائیں گی جس میں اسلامو فوبیا اور اینٹی پاکستان اسٹیریوٹائپ کے پراپیگنڈے کو ختم کیا جا سکے اور پاکستان کی ایک مثبت تصویر دکھائی جائے۔
مہوش حیات نے بتایا کہ ان کی اس فلم کمپنی میں بافٹا اور ایمی ایوارڈز یافتہ پیشہ ورانہ ٹیم کام کرے گی۔
یاد رہے کہ مہوش حیات ان دنوں اپنی ملٹی ڈائریکٹرز فلم ’تیری میری کہانیاں‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جو بڑی عید کے موقع پر پاکستان کے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی گئی ہے۔