سیاحوں کے لئے خوشخبری، دبئی میں شراب اور سستی

liquor tax waived off in dubai
کیپشن: liquor tax waived off in dubai
سورس: google

ایک نیوز:  دبئی میں شراب کی فروخت پر عائد 30 فیصد ٹیکس ختم کر دیا گیا۔ اب سستی شراب خریدنے کےلئے شائقین کو دوسری ریاستوں میں نہیں جانا پڑے گا۔

2023 کے آغاز پر یواے ای  حکومت نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے شراب کی فروخت سے متعلق دکانوں اور بارز کے لیے لائسنسنگ فیس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس اقدام سے دبئی میں سیاحت کو فروغ ملے گا اور سیاحوں کے لیے شراب کی قیمت میں امکانی طور پر کمی ہو گی۔  فیصلہ دبئی کے حکمران شاہی خاندان کی طرف سے کیا گیا ہے۔ کیونکہ ابھی تک حکومت کے کسی اہلکار نے اس بارے میں کسی سوال کا جواب دیا ہے نہ ہی اس اعلان کی باضابطہ تصدیق کی ہے۔

تاہم اس اعلان سے سالہا سال سے شراب پر بالواسطہ طور پر عائد کیا گیا ایک بڑا اور اہم ٹیکس ختم ہوجائے گا۔ اس سے پہلے بھی دبئی میں شراب کی خرید و فروخت میں کافی آسانی فراہم کی جا چکی ہے۔ رمضان المبارک کے دوران بھی دن کے وقت شراب کی خرید و فروخت کی اجازت ہے۔

 یادرہے شراب کی ایک پنٹ دس ڈالر میں دستیاب ہوجاتی ہے۔ جبکہ دبئی کے قانون کے مطابق صرف 21 سال اور اس بڑی عمر کےغیر مسلم لوگ شراب استعمال کرسکتے ہیں۔ ان  افراد کو پلاسٹک کارڈز جاری کیے گئے ہیں۔ لیکن دبئی میں شراب خانوں، نائٹ کلبوں اور  لاونجز میں شراب خریدنے یا استعمال کرنے والوں سے نرمی ہی برتی جاتی ہے اور ان سےپرمٹ طلب نہیں کیا جاتا۔