ملک کی سب سے بڑی جمہوری اور آئینی جماعت کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے ، ملیکہ بخاری

Malika Bukhari On Foreign Funding Case
کیپشن: Malika Bukhari On Foreign Funding Case
سورس: Online

ایک نیوز نیوز:اسلام آباد  ،پاکستان تحریک انصاف کی  رہنما  ملیکہ بخاری نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی جمہوری اور آئینی جماعت کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے ، یہ فارن فنڈنگ کا نہیں بلکہ ممنوعہ فنڈنگ کا کیس ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  ملیکہ بخاری نے کہا کہ   پی ٹی آئی وہ جماعت نہیں جس نے بیرون ملک سے فنڈنگ لی ،  ہمارے خلاف پراپیگنڈا کیا گیا  کہ یہ فارن فنڈنگ کا کیس ہے ۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے  جانبداری کا مظاہرہ کیا ،کسی اور جماعت پر یہ  قانون لاگو نہیں ہوتا،  2018 میں سکروٹنی کمیٹیز بنائی گئی  تھیں جو آج تک منظر عام پر نہیں آئیں ۔

ملیکہ  بخاری نے کہا کہ  محترمہ شہید کہتی تھی اسامہ سے پیسے لیکر ان کی حکومت گرائی گئی ،  ہمارے ساتھ برابری کی حیثیت میں  برتاؤ نہیں ہو ا، قانون کہتا ہے سب سیاسی جماعتوں کے ساتھ برتاؤ برابری سےہونا چاہئے تھا۔