امیربالاج قتل کیس میں اہم انکشافات سامنےآگئے

 امیربالاج قتل کیس میں اہم انکشافات سامنےآگئے
کیپشن: Important revelations came out in the Amir Balaj murder case

ایک نیوز: امیربالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم انکشافات سامنےآگئے۔
ذرائع کےمطابق قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم طیفی بٹ امیربالاج کےقتل کے بعد اسکے بھائی کو بھی قتل کروانے کے لئے احسن شاہ کےساتھ رابطے میں رہا۔ بالاج کے قتل سے دو دن پہلے احسن شاہ کی طیفی بٹ کے گھر نصیر آباد میں ملاقات ہوئی۔ امیر بالاج اور معصب کے دادا سلطان محمود عرف بچھو پہلوان نے تصدیق کر دی۔
ذرائع کےمطابق طیفی بٹ کیطرف سے بھیجے گئے شوٹرز نے بالاج اور معصب دونوں بھائیوں کو قتل کرنا تھا۔ امیر بالاج کے قتل اور تدفین کے دوسرے روز احسن شاہ نے بہانے سے مقدمہ کے مدعی اور بالاج کے بھائی معصب کو اپنے گھر اکیلے آنے کا کہا ۔ معصب کے دادا سلطان محمود عرف بچھو پہلوان نے جانے سے منع کر دیا۔ احسن شاہ، ملک سہیل اور اصغر پٹھان کے پکڑے جانے پر سب انکشافات سامنے آئے۔

 ڈی آئی جی آرگنائزڈکرائم عمران کشور تصدیق کر چکے ہیں کہ طیفی بٹ دونوں بھائیوں کو قتل کروانا چاہتا تھا ۔ طیفی بٹ کی گرفتاری کے لئے آئندہ چند روز میں ٹیم بیرون ملک جائے گی۔ 
یادرہےکہ امیربالاج ٹیپوکورواں سال18فروری کوٹھوکرنیازبیگ کےقریب نجی سوسائٹی میں شادی کی تقریب کےدوران فائرنگ کرکےقتل کیاگیاتھا۔