ایمان مزاری کےجوڈیشل ریمانڈ میں 14روزہ توسیع

 ایمان مزاری کےجوڈیشل ریمانڈ میں 14روزہ توسیع
کیپشن: ایمان مزاری کےجوڈیشل ریمانڈ میں 14روزہ توسیع

ایک نیوز:  انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کااضافہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مبینہ کیس میں ایمان مزاری کو 3 روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔

اسلام آباد کی  انسداد دہشتگری عدالت میں ایمان مزاری کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمے میں کیس کی سماعت جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین نے کی۔ایمان مزاری کی وکیل زینب جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئی جبکہ پراسیکوٹر راجہ نوید عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ایمان مزاری کی والدہ شیریں مزاری بھی کمرہ عدالت میں موجود تھی۔

پراسیکیوٹر راجہ نوید کی جانب سے ایمان مزاری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

جج ابو الحسنات ذولقرنین نے ریمارکس دیئے کہ کیا صورتحال ہے،میں پیر کو ضمانت کی درخواست پر دلائل سن لوں گا۔

وکیل علی بخاری  نے کہا کہ جو بچی عدالت میں کھڑی ہے وہ بھی کسی کی بیٹی ہے۔

وکیل حسن پیرزادہ نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈائریکشن ہے کہ انکو اسلام آباد میں ہی رکھنا ہے۔

حکومتی وکیل نے ایمان مزاری کے ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے مزید 14 روزہ ریمانڈ منظور کر لیا۔