ذہنی تناؤ اور انگزائٹی سے کیسے نمٹیں؟

anxiety depression
کیپشن: anxiety depression
سورس: google

  ایک نیوز نیوز: ذہنی تناؤ اور  انگزائٹی ۔۔ یہ وہ الفاظ ہیں جو آپ نے اپنے ڈاکٹرز کے منہ سے کئی دفعہ سنے ہوں گے ۔ تیز رفتار زندگی کے اپنے مطالبے ہیں اور پیسا کمانے کی دوڑ میں رشتے برقرار رکھنا مشکل ہوا جارہا ہے جس کا حتمی نتیجہ ذہنی تناؤ کی شکل میں نکلتا ہے نظر انداز کئے جانے پر یہ تناؤ انگزائٹی اور پھر ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے  جس سے دماغی صحت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔

  انگزائٹی کیا ہے اور اس کا ہم پر حملہ کیسے ہوتا ہے علامات کیا ہیں اور احتیاطی تدابیر کیا؟ آج ہم آپ کو یہی بتانے جارہے ہیں۔

  انگزائٹی کی علامات
 طبی ماہرین کا کہنا ہے  انگزائٹی دراصل ذہنی تناؤ کا  ردعمل ہو سکتی ہے۔ خوف اور پریشانی کے احساسات کے ساتھ ساتھ انگزائٹی کا اثر بھی ہمارے جسم پر نظر آتا ہے۔ 

 انگزائٹی اٹیک بہت زیادہ تناؤ کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔

 بے چینی کا دورہ پڑنے پر چکر آنا، پیٹ میں تکلیف، 

بے چینی، تیز سانس لینا، سینے میں درد،

 ڈائریا، پسینہ آنا، گرمی لگنا، متلی، 

سردرد، کمر درد، دل کی تیز دھڑکن جیسے مسائل  انگزائٹی کا ہی نتیجہ ہیں ۔ اس حالت میں پرسکون رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

انگزائٹی کی وجوہ

امتحانات، کام کی جگہ کے مسائل،

 صحت کے مسائل، ریلیشن شپ کے مسائل، 

فوبیاز ،لوگوں سے توقعات پوری نہ ہونے کا خوف، گرنے کا خوف مرنے کا خوف، غیر ضروری شک و شبہ 

 انگزائٹی اٹیک  اور پینک اٹیک میں فرق

مسلسل تناؤ کی وجہ سے anxiety attack ہو سکتا ہے۔ عام طور پر یہ آہستہ آہستہ بڑھتا ہے۔ خاص طور پر جب کوئی شخص بے چینی محسوس کرتا ہے۔ دوسری طرف، panic attack کی علامت anxiety attack سے ملتی جلتی ہی ہے، لیکن یہ اچانک ہو سکتا ہے۔ پینک اٹیک بے قابو ہوسکتا ہے اور یہ حالت سونے کے دوران بھی ہوسکتی ہے۔ panic attack کے دوران منفی احساس آتا ہے۔ پینک اٹیک 5 سے 20 منٹ کے بعد بہتر ہو جاتے ہیں۔ جبکہ اینگزائٹی کے اٹیک کو ٹھیک ہونے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔

 انگزائٹی دور کرنیکی احتیاطی تدابیر

سب سے پہلے، تناؤ اور اینگزائٹی کی علامات کو سمجھنا ضروری ہے۔  سونے میں پریشانی، زیادہ کھانا، پریشان رہنا، سردرد  ایسی علامات ہیں جن کا شروع سے ہی خیال رکھنا چاہیے۔

اگر آپ کسی بھی وجہ سے تناؤ یا پریشانی کا شکار ہیں تو اس کے بارے میں نہ سوچنے کی کوشش کریں اور اگر زیادہ پریشانی ہو تو ماہر نفسیات سے مشورہ لیں۔

 یادرکھیں ماہر نفسیات کے پاس جانے کا مطلب یہ نہیں کہ خدانخواستہ آپ دماغی امراض کا شکار ہیں۔ انگزائٹی ایک بیماری ہے اور اس کی وجوہ دور کرنے میں ماہر نفسیات آپ کی بہتر رہنمائی کرسکتا ہے۔

گڈفوڈ یاصحت مند غذا لینے سے دماغی صحت بہتر ہوتی ہے اور پریشانی کا خطرہ کم ہوتا ہے۔  شوارما ،برگر، ریپس ، سینڈوچز گڈ فوڈ نہیں ۔ گھر کا پکا ہوا سادہ  کھانا  ہی گڈ فوڈ ہے۔ خوراک میں پھل اور سبزیاں ضرور شامل کریں۔

 ذہنی تناؤ اور انگزائٹی پر قابو پانے کے لیے میڈیٹیشن، یوگا، ورزش اور  واک بہترین متبادل علاج  ہیں۔ 

دوستوں اور فیملی کے ساتھ وقت گزاریں۔  دل کی بات کرتے ہوئے مت جھجکیں۔ کھل کر بولیں۔ چیزیں اس سے بھی بدتر ہوسکتی تھیں

 اگر کوئی مالی مسئلہ ہے تو ایکسپرٹ سے ملیں اور صحیح حکمت عملی بنائیں۔