اسپین:نائٹ کلب میں آتشزدگی، 7 افراد ہلاک

اسپین:نائٹ کلب میں آتشزدگی، 7 افراد ہلاک
کیپشن: اسپین:نائٹ کلب میں آتشزدگی، 7 افراد ہلاک

ایک نیوز: اسپین کے شہر مرسیہ کے نائٹ کلب میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی حکام کے مطابق آگ کے باعث 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ایمرجنسی سروسز کے مطابق اسپین کے نائٹ کلب میں آگ لگنے کا واقعہ آج صبح پیش آیا۔

اس حوالے سے میئر مرسیہ کا کہنا ہے کہ نائٹ کلب میں لگنے والی آگ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔