بنگلہ دیش :نوبل امن انعام یافتہ ماہر اقتصادیات محمد یونس کو چھ ماہ قید

بنگلہ دیش :نوبل امن انعام یافتہ ماہر اقتصادیات محمد یونس کو چھ ماہ قید
کیپشن: بنگلہ دیش :نوبل امن انعام یافتہ ماہر اقتصادیات محمد یونس کو چھ ماہ قید

ویب ڈیسک :بنگلہ دیش کے نوبل امن انعام یافتہ ماہر اقتصادیات محمد یونس کو لیبر قوانین کی خلاف ورزی کے مقدمے میں چھ ماہ قید سنا دی گئی ۔
تفصیلات کےمطابق  پروفیسر محمد یونس کے مقدمے کا فیصلہ پیر کو سنایا گیا۔پیر کو پراسکیوٹر خورشید عالم خان نےبتایا کہ ’پروفیسر یونس سمیت گرامین ٹیلی کام کمپنی کے تین دیگر عہدے داروں کو لیبر قوانین کے تحت چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی ۔ دوسری جانب محمد یونس کے حامیوں نے اس سمیت دیگر مقدمات کو سیاسی انتقام کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔
محمد یونس کون ہیں؟
83 سالہ ماہر اقتصادیات محمد یونس کو اپنے مائیکرو فنانس بینک ’گرامین‘ کے ذریعے لاکھوں افراد کو غربت سے نکالنے کا سہرا جاتا ہے لیکن طویل عرصے سے وزیراعظم کے عہدے پر فائز شیخ حسینہ واجد انہیں اپنا حریف سمجھتی ہیں۔حسینہ واجد نے ان پر غریبوں کا ’خون چوسنے‘ کا الزام لگایا ہے۔حسینہ واجد 2006 میں نوبل امن انعام حاصل کرنے والے محمد یونس کے خلاف سخت زبانی حملے بھی کرتی رہی ہیں۔ماہر اقتصادیات یونس اور گرامین ٹیلی کام کے تین ساتھیوں پر قائم مقدمے ان پر الزام تھا کہ وہ کمپنی میں ورکرز ویلفیئر فنڈ بنانے میں ناکام رہے۔ان چاروں نے حکومت کے ان الزامات کی تردید کی تھی۔