اداکارہ صباقمرکی نئی تصاویرکےسوشل میڈیاپرچرچے

اداکارہ صباقمرکی نئی تصاویرکےسوشل میڈیاپرچرچے
کیپشن: Actress Sabaq Mur's new photos are discussed on social media

ویب ڈیسک:پاکستان شوبزانڈسٹری کی اداکارہ صباقمرکی نئی تصاویرکےسوشل میڈیاپرخوب چرچےہورہےہیں۔
اداکارہ صباقمرنےحال ہی میں فوٹواینڈویڈیوایپ انسٹاگرام کےاپنےاکاؤنٹ پرچندتصاویراپنےمداحوں کےساتھ شیئرکیں، جنہوں نے سوشل میڈیا پردھوم  مچادی۔
اداکارہ نےمذکورہ تصاویر میں سفید شرٹ اور سیاہ گاؤن پہنے مختلف پوز دیئے، جبکہ ساتھ صباقمر نے سفید گلاب بھی پکڑ رکھا ہے۔
تصاویر کے کیپشن میں صبا قمر نے لکھا کہ”صبو ڈارلنگ، آپ مختلف ہیں“۔

اداکارہ کی پوسٹ پر مہوش حیات، لیلیٰ واسطی، عروسہ صدیقی، مایا علی، سبین فاروق جیسے بڑے ناموں نے بھی”صبو ڈارلنگ“کی دل کھول کر تعریفیں کیں جبکہ مداحوں کی جانب سے بھی تعریفوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے۔