پاکستانی فلموں ’کملی‘ اور ’ان فلیمز‘ کو نئے عالمی اعزازات مل گئے

پاکستانی فلموں ’کملی‘ اور ’ان فلیمز‘ کو نئے عالمی اعزازات مل گئے
کیپشن: Pakistani films 'Kamili' and 'In Flames' got new international awards

ویب ڈیسک:پاکستانی سینما کیلئے 2023 کا سال عالمی سطح پر اپنی شناخت پیدا کرنے کا سال رہا ،پاکستانی فلموں ’کملی‘ اور ’ان فلیمز‘ کو نئے عالمی اعزازات مل گئے
ایوارڈ اور اعزازات کی یہ دوڑ ختم نہیں ہوئی اور اب پاکستانی فلمساز ضرار خان کی فلم ’ان فلیمز‘ اور سرمد کھوسٹ کی فلم ’کملی‘ نے مزید کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے۔
ضرار خان نے انسٹاگرام پر مداحوں کو مسرت بھری خبر دی کہ ان کی فلم ’ان فلیمز‘ نے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول مین ہیم ہیڈل برگ میں ’انٹرنیشنل نیو کمر‘ کا ایوارڈ جیتا ہے۔
 فلم ڈائریکٹر نے پوسٹ کے ساتھ فلم کے متعلق فیسٹیول کی جیوری کا بیان بھی لگایا جس میں ’ان فلیمز‘ کی تعریف کی گئی ہے۔
دوسری طرف سرمد کھوسٹ کی فلم ’کملی‘ نے منسک انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں تین ایوارڈز حاصل کیے ہیں۔