لاہور:سنگدل باپ جھگڑےکےبعدکم سن بچےکولاوارث چھوڑگیا

کیپشن:  لاہور:سنگدل باپ جھگڑےکےبعدکم سن بچےکولاوارث چھوڑگیا

ایک نیوز:  لاہور میں  بیوی سےجھگڑے کے بعد سنگدل باپ 1 سالہ ننھا بچہ لاوارث چھوڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور سیف سٹی نے پولیس کی مدد سے معصوم بچے کے والدین کو ٹریس کر لیا،تھانہ نشتر کالونی کی حدود میں میاں بیوی کا گھریلو جھگڑا ہوا،شوہر نے اپنا 1 سال کا بچہ اٹھایا اور گھر سے نکل گیا،سنگدل باپ نے کم سن بچے کو دور گلی میں کھڑی موٹر سائیکل کے قریب لاوارث چھوڑ دیا۔

 ایک ذمہ دار شہری نے سیف سٹیز کو ایمرجنسی 15 پر لاوارث بچے کی موجودگی کی اطلاع دی،سیف سٹی ٹیم نے متعلقہ پولیس کو بروقت موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی،تھانہ نشتر کالونی پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ننھے بچے کو اپنی تحویل میں لیا اور والدین کی تلاش کیلئے مساجد میں اعلانات کروائے گئے اور لوگوں سے پوچھ گچھ کی گئی۔پولیس نے والدین کو تلاش کر کے انکی صلح کروائی اور بچہ والدین کےحوالےکیا۔

ترجمان سیف سٹیز کا کہنا ہے کہ شہری کسی بھی گمشدگی کی صورت میں فوراً 15 پر اطلاع دیں۔