ملک بھر میں ہونے والی ن لیگ پارلیمانی بورڈ میٹنگ کا شیڈول فائنل

ملک بھر میں ہونے والی ن لیگ پارلیمانی بورڈ میٹنگ کا شیڈول فائنل
کیپشن: ملک بھر میں ہونے والی ن لیگ پارلیمانی بورڈ میٹنگ کا شیڈول فائنل

ایک نیوز: مسلم لیگ ن نے آئندہ انتخابات میں امیدواران کے نام فائنل کر نے کے لیے پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ کا شیڈیول جاری کر دیا .

 تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈز کی میٹنگ 2 دسمبر سے 19 دسمبر تک شیڈولڈ ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ کی صدارت کریں گے، سابق وزیر اعظم خود سے تمام امیدواروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

2 دسمبر کو سرگودھا ڈویژن کے امیدواروں کی ملاقات ہو گی,3 دسمبر کو راولپنڈی ڈویژن کے امیدواروں سے ملاقات کی جائے گی,6 دسمبر کو کے پی ،ہنزہ اور مالاکنڈ ڈویژن کے امیدواروں سے ملاقات کی جائے گی,7 دسمبر کو بلوچستان ڈویثرن کے امیدواران سے ملاقاتیں کی جائیں گی,8 دسمبر کو بھاولپور اور ڈی جی خان کے امیدواروں سے ملاقات کی جائے گی,9 دسمبر کو ملتان ڈویژن کی امیدواروں سے ملاقات کی جائے گی.

11 دسمبر کو ساہیوال ڈویژن کے امیدواروں سے ملاقات کی جائے گی,12 دسمبر کو فیصل آباد ڈویژن کے امیدواروں سے ملاقات کی جائے گی،13 دسمبر کو گجرانوالہ ڈویژن کے امیدواروں سے ملاقات کی جائے گی،14 دسمبر کو ڈسٹرکٹ لاہور  ، شیخوپورہ اور ننکانہ کے امیدواروں سے ملاقات کی جائے گی،15 دسمبر کو لاہور ڈویژن کے امیدواروں سے ملاقات کی جائے گی،16 دسمبر کو سندھ ڈویژن کے امیدواروں سے ملاقات کی جائے گی۔

18 دسمبر کو تمام مخصوص نشستوں کے امیدواروں سے ملاقات کی جائے گی،19 دسمبر کو کے پی کے کی باقی ڈویژن کی کے امیدواروں سے ملاقات کی جائے گی۔