عدالت کا دعا زہرا اور ظہیر سے متعلق بڑا فیصلہ

dua zahra court case
کیپشن: dua zahra court case

ایک نیوز نیوز: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت نے لاہور کے لڑکے ظہیر سے پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کی میڈیکو لیگل رپورٹ کروانے سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی میڈیکو لیگل رپورٹ کرانے کی درخواست مسترد کردی۔مقدمے کے ضمنی چالان پیش کرنے کے لیے تفتیشی افسر نے عدالت سے مہلت طلب کر لی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت نے تفتیشی افسر کی مہلت سے متعلق درخواست منظور کر لی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو 6 اگست تک ضمنی چالان جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 6 اگست تک ملتوی کر دی۔

دوسری جانب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے دعا زہرہ مبینہ اغوا کیس میں ملزم ظہیراور شبیر کی درخواست ضمانت کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 17 اگست تک ملتوی کردی۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ مقدمے کا چالان تاحال پیش نہیں ہوسکا ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ نے 6 اگست تک چالان جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔