لاہور: انتظامی بنیادوں پر ایس ایچ اوز کو تبدیل کردیا گیا

لاہور: انتظامی بنیادوں پر ایس ایچ اوز کو تبدیل کردیا گیا
کیپشن: Lahore: SHOs were changed on administrative grounds(file photo)

ایک نیوز: پنجاب پولیس میں ایک مرتبہ پھر بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے کردیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے انتظامی بنیادوں پر لاہور شہر کے مختلف ایس ایچ اوز تبدیل کر دیے۔ 

پولیس لائنز سے انسپکٹر یاسر عباس کو ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن تعینات کردیا گیا۔ انسپکٹر شاہ زیب کو ڈولفن سکواڈ سے ایس ایچ او شاہدرہ تعینات کر دیا گیا۔ 

انسپکٹر زاہد شاہ کو ایس ایچ او مستی گیٹ تعینات کر دیا گیا۔ ایس ایچ او مستی گیٹ انسپکٹر حمزہ نواز کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔  

سب انسپکٹر خالد فاروق کو ایس ایچ او اسلام پورہ تعینات کیا گیا ہے۔ایس ایچ او اسلام پورہ انسپکٹر آصف عطاء کو پولیس لائنز کلوز کردیا گیا۔

انسپکٹر محمد افضل شاہدرہ سے ایس ایچ او چوہنگ تعینات ہوگئے۔ ایس ایچ او چوہنگ انسپکٹر شعیب خان کوپولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔

سب انسپکٹر کاشف یوسف تھانہ کاہنہ سے ایس ایچ او قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ تعینات ہوگئے۔ ایس ایچ او قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ سب انسپکٹر محمد فاروق پولیس لائنز کلوز کردیے گئے۔

پولیس لائنز سےسب انسپکٹر اعتزاز عارف ایس ایچ او اکبری گیٹ تعینات ہوگئے۔ ایس ایچ اواکبری گیٹ سب انسپکٹر محمد صدیق کو پولیس لائنز کلوز کر دیا گیا۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز نے تمام افسران کو نئی تعیناتی کے مقام پر فوری رپورٹ کرنے کا حکم کیا ہے۔