عوام پربجلی بم گرانے کی تیاریاں مکمل 

عوام پربجلی بم گرانے کی تیاریاں مکمل 
کیپشن: عوام پربجلی بم گرانے کی تیاریاں مکمل 

ویب ڈیسک:عوام پربجلی بم گرانے کی تیاریاں مکمل،نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 5 روپے سے زائد اضافے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
 بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے اکتوبر تا دسمبر 2023کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 5 روپے 62 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست جمع کروائی تھی جس پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔
دوران سماعت ممبرنیپرا رفیق شیخ نے استفسار کیا کہ  میرٹ آرڈرکی خلاف ورزی اور سسٹم کی مشکلات سے کتنا بوجھ پڑا؟ یہ سسٹم کب تک چلتا رہے گا، اس پرکیا پلان ہے یا ہم ایسے ہی بیچتے رہیں گے؟ جب سے پاکستان بنا ہے مسائل چل رہے ہیں،یہ حل کب تک ہوں گے؟
 دوران سماعت ممبر نیپرا مطہرنیاز رانا نے کہا کہ جوہری ایندھن کی ری فیولنگ سے ایٹمی بجلی کم پیدا کی گئی۔
نیپرا نے بجلی 5روپے 62 پیسےفی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا گیا جسے اعداد و شمار کا جائزہ لے کر جاری کیا جائے گا۔