ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ کردیاگیا

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ کردیاگیا
کیپشن: ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ کردیاگیا

ویب ڈیسک :ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 1روپے17پیسے اضافہ کردیاگیا۔
اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 13 روپے 76 پیسے مہنگا کردیاگیا اور ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت257 روپے 60 پیسے مقرر کردیی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 40 روپے ہوگئی جبکہ  نئی قیمتوں کا اطلاق فروری 2024 کے لیے ہوگا۔