تلخ و شیریں یادیں لیے سال 2023کا آخری سورج غروب

ایک نیوز : پاکستان میں سال 2023 کا آخری سورج تلخ و شیریں یادیں لیے غروب ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق  لاہور میں 5بج کر 9منٹ پر سال 2023کا آخری سورج غرب ہوا ۔ سال 2023 میں عوام کو کبھی خوشی کبھی غم،پر مسرت اور مشکل اوقات کا سامنا رہا۔
سال 2023 میں مہنگائی کے حملے صورتیں بدل بدل کر تسلسل سے جاری رہے،سال 2023 میں لاہوردنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں صف اول پررہا۔
پاکستان کچھ ہی گھنٹوں بعد سال 2024ء میں داخل ہو جائے گا۔

کراچی ساحل سمندر،سی وی پر شہریوں کی بڑی تعداد نے ڈوبتے سورج کا نظارہ کیا۔
ادھر دنیا کے کئی ممالک سال 2024 میں داخل ہو چکے ہیں، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں نئے سال کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔