چوہنگ ،تہرےقتل کی تفتیش میں اہم انکشافات

ایک نیوز :لاہور چوہنگ کے علاقے میں 3افراد کے قتل کی تفتیش میں  تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-12-31/news-1704028021-6734.mp4

پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمہ فرح نے 2010میں اپنے پہلے خاوند کو بھی راولپنڈی میں قتل کروایا تھا ۔ملزمہ نے اپنے سابقہ خاوند کو موجودہ خاوند کی مدد سے قتل کروایا تھا ۔ قتل کے بعد ملزمہ نے وقار سے شادی کرکہ سابقہ خاوند کی جائیداد پر قبضہ کرلیا تھا۔ 13  سال کے بعد ملزمہ نے ارسلان نامی نوجوان کیساتھ ملکر موجودہ خاوند کو قتل کا منصوبہ بنایا ۔ وقوعہ کے روز اسکا خاوند گھر پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے بچ گیا ۔ ملزمہ نے ارسلان کیساتھ ملکر ساس ۔ سسر اور نند کو قتل کرنے کے بعد جلا دیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمہ   خاوند اور اسکے خاندان کو قتل  کرکے تیسری شادی ملزم ارسلان سے کرنا چاہتی تھی ۔