آج پاکستان بھارت قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کریں گے

سال 2024کےپہلےروز پاکستان بھارت قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کریں گے
کیپشن: سال 2024کےپہلےروز پاکستان بھارت قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کریں گے

ویب ڈیسک: پاکستان اور بھارت آج ایک دوسرے کے ممالک میں موجود قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کل بیک وقت اسلام آباد  اور نئی دہلی کے ہائی کمشنر کے ذریعے کیاجائے گا ۔بھارتی فہرست  300 سے زائد پاکستانی قیدیوں،پاکستانی فہرست  جیلوں میں قید 300 کے قریب بھارتی شہریوں پر مشتمل ہو سکتی ہے ۔قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ21 مئی 2008 کے پاک  بھارت قونصلر رسائی معاہدے کے تحت ہو گا۔

ذرائع کے مطابق ہر برس یکم جنوری اور یکم جولائی کو پاک بھارت قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔

یکم جولائی 2023 کی تبادلہ شدہ فہرست کے مطابق بھارتی جیلوں میں کل 417 پاکستانی قید تھے۔ان میں 343 عام پاکستانی شہری اور 74 ماہی گیر شامل ہیں،یکم جولائی 2023 کو پاکستانی جیلوں میں قید کل 308 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارت کے حوالے کی گئی۔ان قیدیوں میں 42 بھارتی شہری اور 266  ماہی گیر شامل ہیں۔ پاکستان نے 2023 میں کل 486 بھارتی قیدیوں کو رہا کیا ہے۔ان رہا کیے جانے والے بھارتی قیدیوں میں 380 شہری اور 106 ماہی گیر شامل ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق 2008 میں ہی پاک بھارت مشترکہ جوڈیشل کمیٹی برائے اسیران قائم کی گئی تھی۔کمیٹی میں دونوں ممالک کے ریتائرڈ جج صاحبان  قیدیوں کی حالت زار  پر سفارشات پیش کرتے ہیں۔