راولپنڈی:کھیت میں نوجوان کی لاش درخت سےلٹکی ہوئی پائی گئی

کیپشن: راولپنڈی:کھیت میں نوجوان کی لاش درخت سےلٹکی ہوئی پائی گئی

ایک نیوز:تھانہ گوجرخان کے علاقہ موڑہ گجراں میں نوجوان کی درخت سے لٹکی لاش مل لڑکے کی شناخت نعیم کے نام سے ہوئی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے نوجوان کو قتل کرکے لاش درخت پر لٹکائی تھی،درخت سے لٹکی نوجوان کی لاش دیکھ کر اہل علاقہ جمع ہوگیا،تھانہ گوجر خان پولیس موقعہ پر پہنچ گئی واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ کھیت میں درخت سے لٹکی لاش کے قریب متعدد جوتوں کے نشانات پائے گئے،جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے گئے ہیں لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔