کراچی ایئرپورٹ پر شارجہ سے آنیوالی خاتون سے 23موبائل فونز برآمد،مقدمہ درج

کراچی ایئرپورٹ پر شارجہ سے آنیوالی خاتون سے 23موبائل فونز برآمد،مقدمہ درج
کیپشن: کراچی ایئرپورٹ پر شارجہ سے آنیوالی خاتون سے 23موبائل فونز برآمد،خاتون گرفتار

ایک نیوز:کراچی جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پرکسٹم کلکٹریٹ کی کارروائی,بیرون ملک سے آنے والی خاتون سے 23قیمتی موبائل فونز برآمد جبکہ خاتون کو حراست میں لے لیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کسٹم کلکٹر نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی  کرتے ہوئے شارجہ سےکراچی آنےوالی خاتون مسافرسے92 لاکھ روپےمالیت موبائل فونز برآمدکرلیے گئے،خاتون مسافرکے سامان کی چیکنگ کے دوران آئی فون اور گرافکس کارڈ خالی ڈبے سے برآمد ہوئے۔لیڈیز سرچرز نے خاتون کی تلاشی لی توجسم سے باندھے ہوئے23آئی فونز برآمد ہوئے۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ سے برآمد موبائل فونزتحویل میں لےکر مقدمہ درج کرلیا ہے،گرفتار ملزمہ کا مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کر تفتیش کی جارہی ہے،برآمد ہونے والے موبائل فونز پر43 لاکھ روپے قابل ادائیگی ڈیوٹی ٹیکس بنتا ہے۔