پنجاب: 3 اضلاع کے ڈی پی اوز سمیت 6 پولیس افسران کے تقرروتبادلے

پنجاب: 3 اضلاع کے ڈی پی اوز سمیت 6 پولیس افسران کے تقرروتبادلے
کیپشن: Rawalpindi: Sessions judge killed by robbers during robbery resistance

ایک نیوز: پنجاب میں تين اضلاع کے ڈی پی اوز سمیت چھ پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے گئے۔ محکمہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کےمطابق سید کرارحسین کو ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کیاگیا ہے۔عارف شہباز خان وزیرایس ایس پی آر آئی بی راولپنڈی جبکہ عبدالفاروق کو ایس پی لیگل راولپنڈی ریجن مقرر کیا گیا ہے۔

اس کےعلاوہ حسن افضل کو ڈی پی او ڈی جی خان اورمحمد راشد کوایس ایس پی ہیڈکوارٹر پی سی فاروق آباد مقررکیا گیا ہےجبکہ کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد کو ڈی پی او راجن پورتعینات کيا گيا ہے۔