بانی پی ٹی آئی سےجیل میں ملاقات کیلئے3فوکل پرسن مقرر

بانی پی ٹی آئی سےجیل میں ملاقات کیلئے3فوکل پرسن مقرر
کیپشن: 3 focal persons appointed to meet founder PTI in jail

ایک نیوز:بانی پی ٹی آئی کےساتھ جیل میں ملاقات کےلئےایس اوپیزطےہوگئے،عمران خان نےتین فوکل پرسن مقررکردئیے۔
تفصیلات کےمطابق بانی پی ٹی آئی اور سپریڈنٹ جیل کی درمیان ایس او پیز طے پا گئے، ایس او پیز پر عمران خان اور سپریڈنٹ اڈیالہ جیل کے دستخط موجود ہیں، جیل ملاقاتوں کے لئے بانی پی ٹی آئی نے تین فوکل پرسن مقرر کر دئیے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ، شیر افضل مروت ، بیرسٹر عمیر نیازی فوکل پرسن ہوں گے ، جیل ملاقاتوں کے لئے ہر فوکل پرسن دو نام دے گا،ہفتہ میں دو روز منگل کو فیملی جمعرات کو وکلا و دیگر کے ساتھ ملاقات ہوا کرے گی ، عدالتی احکامات پر ملاقات کرنے والوں کا معاملہ بانی پی ٹی آئی کی رضا مندی سے مشروط ہو گا۔
جیل رپورٹ کےمطابق 26 مارچ کو دس 28 مارچ کو 18 افراد نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔