پشاور زلمی نے ناٹی بوائے کی خدمات حاصل کر لی

پشاور زلمی نے ناٹی بوائے کی خدمات حاصل کر لی

ایک نیوز: پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی نے اس بار اپنے ترانے کے لیے معروف غیر ملکی پروڈیوسر ناٹی بوائے کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کا آغاز 13 فروری سے ملتان میں ہونے جا رہا ہے۔ جس کے باقاعدہ شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق رواں سیزن کا آغاز ملتان سلطان  اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ سے ہوگا۔ جس کے بعد سے تمام فرنچائزز کی جانب سے مختلف اعلانات کا سلسلہ جاری ہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے  ناٹی بوائے کا اعلان بھی اسی سلسلے میں کیا گیاہے  اس کے علاوہ پشاور زلمی نمائشی میچ میں شاہد آفریدی کی پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے کا اعلان بھی کر چکی ہے۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی  کی جانب سے ناٹی بوائے کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے ٹویٹ کیا  گیا ہے۔اس سے قبل بھی پشاور زلمی اپنے ترانوں میں معروف فنکاروں اور کھلاڑیوں کو شامل کر چکا ہے۔ پشاور زلمی کے چیف کمرشل آفیسر نوشیروان آفندی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ناٹی بوائے کا پشاور زلمی اینتھم سے منسلک ہونا باعث فخر ہے۔ 

انگلش پروڈیوسر، ڈی جے اور موسیقار شاہد خان عرف ناٹی بوائے آر انڈ بی اور کلاسک بریک بیٹ کو ملا کر پاپ گانے بناتے ہیں۔شاہد خان یعنی ناٹی بوائے 2009 میں انگلینڈ کے ٹاپ 10 چارٹس میں بھی  شامل ہوئے تھے اور وہیں سے انہوں نے کامیابی کی سیڑھیاں چڑھنے کا غاز کیا۔ ناٹی بوائے اس سے قبل نامور امریکی موسیکاروں بیانسے اور سیم سمتھ شامل کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔

2013 میں ناٹی بوائے نے اپنا پہلا ایلبم ’ہوٹل کبانا‘ ریلیز کیا تھا جس میں انہوں نے’لا لا لا‘ گانا گایا تھا جو کہ سیم سمتھ کے ساتھ بنایا گیا تھا اور  چارٹس پر پہلے نمبر پر رہا تھا۔