بین الاقوامی سطح پر مودی سرکارکااسلام مخالف پروپیگنڈا بےنقاب

کیپشن: بین الاقوامی سطح پر مودی سرکارکااسلام مخالف پروپیگنڈا بےنقاب

ایک نیوز: بین الاقوامی سطح پر مودی سرکار کا اسلام مخالف پروپیگنڈا بے نقاب،مودی حکومت اور اسکے میڈیا کارکنان مختلف ممالک میں گھناوٴنی کاروائیاں کرنے سے باز نہ آئے،سعودی عرب سکیورٹی فورسز نے بھارتی جاسوس بلاگر کو گرفتاری کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق 18 دسمبر کو سعودی سکیورٹی فورسز کی جانب بھارتی بلاگر زہاک تنویر کو سعودی مملکت کے مفادات کیلئے نقصان دہ سمجھی جانے والی سرگرمیوں کے الزام میں گرفتار کیاگیا، زہاک ایک بھارتی صحافی ہے جو آر ایس ایس اور مودی کے حامی خیالات کے لیے پہچانا جاتا ہے، زہاک تنویر کو اسلام مخالف مواد شائع کرنے پر سعودی حکام کی جانب سے گرفتار کیا گیا،زہاک نے اپنے سوشل میڈیا پر غزہ میں جنگ بندی اور فلسطین کی آزاد ریاست کی وکالت کرنے والے مظاہرین پر تنقید کی تھی، زہاک نے سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو داعش جیسی خطرناک اور بنیاد پرست تنظیموں میں شامل ہونے کی بھی تاکید کی۔

 رپورٹس کے مطابق مئی 2020 کو متحدہ عرب امارات میں ایک ہندو شیف، سٹور کیپر اور کیشیر کو سوشل میڈیا پر اسلام مخالف بیانات دینے پر نکال دیا گیا ، قطر میں بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق افسران کو جاسوسی کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی، بحرین کے ہسپتال نے بھارتی ڈاکٹر سنیل راوٴ کو اسلام مخالف بینانیے پر نوکری سے نکال دیا، اپریل 2020 کو کویت میں ہندو انجینئر کو مسلمانوں کے خلاف سوشل میڈیا پر کمینٹس کرنے کی مد میں نوکری سے نکال دیا گیا۔

 عالمی سطح پر ہندوستان کا اسلام مخالف چہرہ عیاں ہونے کے باوجود ہندو انتہا پسند اپنی اسلام مخالف پالیسیوں سے باز نہ آئے۔