اسلام آباد کےبیشترعلاقوں میں بارش،بجلی کی سپلائی منقطع

اسلام آباد کےبیشترعلاقوں میں بارش،بجلی کی سپلائی منقطع
کیپشن: Rain in most areas of Islamabad, electricity supply disconnected

ایک نیوز:اسلام آباد کے بیشترعلاقوں میں تیز طوفان،بارش کے باعث 40سے زائد فیڈرز ٹرپ کرنے سے بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی۔

 سکیم 2 جی ٹن ون انگوری لوہی بھیر پشاور روڈ ریس کورس ایف بلاک مسلم ٹاؤن فیڈرز،سوہان ڈھوک اعوان مورگاہ نیو کلیام کہوٹہ سٹی روات سیداں ہمک سہالہ کالج فیڈرز پر بھی بجلی کی فراہمی میں عارضی تعطل کاشکار ہوئی۔

ترجمان آئیسکو کے مطابق کمپلینٹ سٹاف فیڈرز ٹرپنگ اور انفرادی شکایات کے ازالے کے لئے فیلڈ میں موجود ہے۔صارفین طوفان اور بارش کے دوران بجلی کی تنصیبات سے مناسب فاصلہ رکھیں۔کہیں بھی بجلی کی ٹوٹی تار دیکھیں تو اس کے نزدیک ہرگز نہ جائیں۔شکایات کے اندراج کے لیے ہلپ لائن 118 یا سی سی اہم سی کے نمبر 0519252933 پر کال کریں۔